یوم استحصال کشمیر پر ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری، شہریوں کو راستہ ایپ سے آگاہی دی جاتی رہے گی

لاہور(پی این آئی)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے یوم استحصال کشمیر پر ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا۔ مال روڈ 13 مقامات سے بند رہے گی۔سی ٹی او سید حماد عابد کے مطابق شہر میں پانچ ڈی ایس پیز، 23 انسپکٹرز اور 206 وارڈنز ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ مال روڈ کلب چوک، چیئرنگ کراس، قادری چوک، ریگل

چوک سےڈائیورژن کروائی جائے گی۔گورنر ہاؤس سے ریگل چوک دونوں اطراف ٹریفک بند رہے گی، پل نہر مال سے ریگل چوک جانے والی ٹریفک کو شملہ پہاڑی کی طرف بجھوایا جائے گا۔شہریوں کو راستہ ایپ سے آگاہی دی جاتی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close