کورونا وائرس کیسز میں بتدریج کمی ، اقوام متحدہ نے بھی پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی، بڑا اعلان کر دیا

اقوام متحدہ (پی این آئی) اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار ادارے اور ممالک کورونا وائرس کی وبا اور دیگر آفات سے متاثرہ لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی معاونت کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ بلوچستان اور سندھ کے صوبوں

میں خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کو 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم تقسیم کی گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں برف باری سے پیدا ہنگامی صورتحال سے متاثرہ 12 ہزار گھرانوں کو غذائی امداد فراہم کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ پاکستان میں کووڈ۔ 19 کی000 280 سے زیادہ کیسز اور تقریباً 6 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں تیزی سے کمی آئی ہے ۔فرحان حق نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں000 120سے زیادہ افراد کے لئے ہنگامی غذائی امداد کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ کووڈ۔ 19 کے نتیجے میں ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 000 35 مستحق افغان مہاجر خاندانوں کو نقد امداد بھی دی جا چکی ہے ، جب کہ تقریبا 30 لاکھ افراد نے پانی ، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت سے متعلق خدمات حاصل کی ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ کووڈ۔19 پر قابو پانے کے لئے انسانی ہمدردی کے پاکستان کے منصوبے کے لئے 146 ملین ڈالر کی ضرورت ہے اور ابھی تک اس میں 25 فیصد مالی اعانت فراہم کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close