نیب نے تحریک انصاف کیخلاف بھی کمر کس لی، اہم رہنما کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا

پشاور ، لاہور (پی این آئی) عید گزرتے ہی قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی ایم این اےعلی خان جدون کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں اور چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی علی جدون کےاثاثوں کاریکارڈطلب کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے علی جدون کےوالدامان اللہ کےاثاثوں کاریکارڈبھی طلب کرلیا ، ڈی سی

ایبٹ آبادسےعلی جدون کےاہلخانہ کےاثاثوں کاریکارڈطلب کیا گیا۔ ریکارڈ طلبی کے لیے لکھے خط میں بتایا گیا کہ نیب پشاورعلی جدون کیخلاف اثاثہ جات شکایت کی تحقیقات کررہاہے، علی جدون کی رہائشی،کمرشل اورزرعی پراپرٹی کاریکارڈبھی طلب کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close