وزیراعظم عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ان سے عموماََ ناراض ہوتے نہیں ہیں لیکن اگر وہ ناراض ہو جائیں تو وہ ان کو منا لیتے ہیں، منانے کے

طریقے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ڈانٹ ڈپٹ بہت کم پڑتی ہے کیونکہ میرے معاملے میں وزیراعظم کافی صبر سے کام لیتے ہیں، ایسا اس لیے ہوتا کہ کیونکہ شاید وزیراعظم بھی سمجھ گئے ہیں کہ میری عادت اسی طرح کی ہے اس لیے وہ مجھے نہیں ڈانٹتے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد تبدیلی کے قائل ہو جاتے ہیں اور دیگر پارٹیوں میں رہنے کے بعد آج بھی ان کے پرویز مشرف اور بلاول بھٹو سے تعلقات بہت اچھے ہیں۔تاہم وزیراعظم عمران خان کو منانے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ان سے عموماََ ناراض ہوتے نہیں ہیں، لیکن اگر وہ ناراض ہو جائیں تو وہ ان کو منا لیتے ہیں، منانے کے طریقے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close