لاہور(پی این آئی) پاکستان ایئر لائن نے جعلی اسناد، غیر حاضری اور قواعد کی خلاف ورزی پر 63 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا۔پی آئی اے شعبہ ہیومن ریسورس کی جانب سے ملازمین کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔اس حوالے سے پی آئی اے حکام نے جعلی تعلیمی اسناد کے
حامل 28 ملازمین اور بغیر اطلاع کے عرصہ دراز سے غیر حاضر 27 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا جب کہ پی آئی اے حکام نے مشتبہ لائسنس کے حامل پانچ کپتانوں کو بھی ملازمت سے نکال دیا ہے۔حکام نے محکمہ میں خورد برد میں ملوث دو ملازمین کو بھی فارغ کر دیا، نااہلی پر ایک ملازم کو نوکری سے برخاست کیا ہے جب کہ حکام نے کام سے انکار پر چار ملازمین کی تنزلی بھی کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ملازمین کے انکریمنٹ میں بطور سزا کٹوتی کی ہے، اچھی کارکردگی کے حامل 13 ملازمین کو تعریفی اسناد بھی جاری کی گئیں جبکہ دو ملازمین کو کیش ایوارڈ بھی دئیے گئے۔اس حوالے سے پی آئی اے کے جنرل منیجر پبلک افیئر عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیاں قانون اور ضابطے کی قواعد پورا کرنے کے بعد کی گئیں، پی آئی اے میں بغیر کسی دباو¿ کے سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں