عمران خان کی حکومت جانیوالی ہے؟ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کیخلا ف تحریک چلانے کا اشارہ مل گیا

ا سلام آباد(پی این آئی) اپوزیشن کو حکومت مخالف تحریک چلانے کا اشارہ مل چکا ہے، سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ اشارے کے بغیر کوئی تحریک نہیں چلا کرتی اور اس وقت اپوزیشن کو اشارہ مل گیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشارہ ہر جگہ ہوتا ہے۔ ضیاء الحق سے

ایک بار میں نے پوچھا تھا کہ جب مارشل لاء لگانے والا ہوتا ہے تو کیا کسی کو بتاتا ہے تو انہوں نے کہا کہ اپنی بیوی کو بھی نہیں بتاتا کوئی لیکن کچھ خاص لوگوں کو اشارہ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی حکومت گئی تو اشارہ ہوا تھا اب بھی اشارہ ہوچکا ہے۔دوسری جانب آج مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے، رہبر کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے ہو رہا ہے. رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت کریں گی، آل پارٹیز کانفرنس کی سربراہی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کریں گی‘انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی، بے روزگاری، مہنگائی مڈٹرم انتخابات کا تقاضہ کر رہے ہیں. واضح رہے کہ جولائی کے آخری ہفتے میں مسلم لیگ نون کے وفد نے احسن اقبال کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی تھی. نون لیگی وفد میں احسن اقبال، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے چیئرمین بلاول بھٹو سے نون لیگ کے راہنماؤں نے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کی تیاری پر بات چیت کی تھی‘اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاب شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا. بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا جبکہ شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کیلئے خیرسگالی کا پیغام دیا. اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کی تیاری کے لیے حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نےاے پی سی کے ممکنہ ایجنڈے پر مشاورت کی بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے احسن اقبال، ایاز صادق اور سعد رفیق بلاول ہاؤس لاہور میں ملک کی سیاسی، معاشی و اقتصادی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی تھی.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں