چمن بارڈر کوکن لوگوں کیلئے کھول دیا گیا؟اہم خبر آگئی

کابل(پی این آئی ) افغانستان میں پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ چمن بارڈر کو پیدل سفر کرنے والے افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میںان کا کہنا تھا کہ چمن بارڈر پیدل سفر کرنے والوں کے لیے کھولا گیا تو 13 ہزار 500 افراد نے دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت کی ہے۔چمن

میں پاک افغان بارڈرباب دوستی پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں چند روز قبل ہونے والے تصاد م کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔لیوز حکام کے مطابق مظاہرین نے قرنطینہ سینٹرکوجلادیا تھا اور ایک ہزارکے قریب خیمے جل گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں