’یوم شہدا پولیس‘ کے موقع پر پاک فوج کے ترجمان کا زبردست خراجِ تحسین

راولپنڈی(پی این آئی )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مدد کی ہر پکار پر پولیس موجود ہوتی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پولیس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدد کی ہر پکار کے جواب میں پولیس سب سے

پہلے موجود ہوتی ہے۔واضح رہے کہ آج ملک بھر ’یوم شہدا پولیس‘ منایا جارہا ہے، جس کے دوران پولیس شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close