افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ۔۔ بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کو کورونا وائرس سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا عمران خان نے اشرف غنی کو بتایا کہ

کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ روزگار اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے پر توجہ دی گئی۔اس موقع پر افغان امن عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن خطے کے لیے انتہائی ضروری ہے وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا. انہوں نے کہا کہ افغان دھڑوں میں بات چیت جلد شروع ہونے کی امید ہے دونوں راہنماؤں نے خطے میں امن او امان برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی اور مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close