اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مارکیٹس کھولنے کے اوقات کار پر نظر ثانی کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مارکیٹس،انڈسٹریز،سیاحت،شادی ہال ،پارک کھولنے سے متعلق اوقات کار پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔
حماد اظہر نے اپنے سوشل بیان میں کہا کہ شادی ہال،پارک ،ٹورازم سے متعلق ایس او پیز کی نظر ثانی پر بات ہو رہی ہے۔مارکیٹس اور انڈسٹریز کے کھولنے کے اوقات کار بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ تجاویز لے کر ہم نے صوبوں کو ایس او پیز اور عملدرآمد کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاویز کو آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم کے پاس حتمی منظور کے لیے پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مارکیٹیں، بازار اور کاروبار بحال ہو گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا جس کے بعد تاجروں نے کاروبار کھولنے ہوئے دورانیہ 24 گھنٹے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے اعلان کے بعد عید کے تیسرے روز ہی لاہور کے کئی بازاروں میں دکانیں کھل گئی تھیں آج شہر بھر کی تمام مارکیٹیں اور بازار کھل گئے ہیں لیکن شدید گرمی کے باعث گاہک ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے، جبکہ تاجر برادری بھی حکومت سے نالاں نظر آئی ہے اور ان کی جانب سے 24 گھنٹے مارکیٹیں کھولنے کا مطالبہ پیش کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز 5 اگست کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا تھا۔۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء آنے پر 5 اگست کی بجائے 3 اگست سے ہی لاک ڈاؤن ختم کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں