پی آئی اے طیارہ حادثہ، مرنے والوں کے لواحقین کیلئے امدادی رقم بڑھا کر کتنے کروڑ کر دی گئی؟ بڑا اعلان ہو گیا

کراچی (پی این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے پی کے 8303 طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کو وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے لواحقین کو رقوم کی فراہمی کیلئے انشورنس کمپنی کے ساتھ

مذاکرات کی ہدایت کی گئی تھی ۔ پی آئی اے کے سی ای او کی خصوصی کاوشوں سے انشورنس کمپنیوں نے امدادی رقم بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔پہلے مسافروں کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے دیے جانے تھے جو اب بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے ادا کیے جاچکے ہیں۔ ایک کروڑ روپے کی جو رقم انشورنس کی مد میں ادا کی جائے گی وہ پی آئی اے کی جانب سے دی جانے والی رقم سے الگ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close