پاکستان نے جموں و مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا دیا، نیا سیاسی نقشہ تیارکر لیا گیا،جلد کہاں پیش کیا جائیگا؟بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان نے اپنی جغرافیائی حدود کا تعین کرتے ہوئے نیا سیاسی نقشہ پیش کردیا جس میں جموں و مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔نقشے میں لائن آف کنٹرول کو بھی واضح طور پر دکھا یا گیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے نئے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی کے دوران کابینہ ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک دن یہ ہی نقشہ پاکستان کا نقشہ ہو گا ،یہ نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے ۔بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا یا کہ نئے نقشے میں فاٹا کے علاقوں کو خیبر پختونخواہ میں ضم کر دیا گیا ۔ان کا کہنا تھاکہ اس نقشے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں اور کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں