نااہل حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کر دیا، آنسو بہانے کا اب کوئی فائدہ نہیں مولانا فضل الرحمن نےقومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو فون کیا اور انہیں کشمیر کے حوالے سے ہونیوالی قومی

مشاورتی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم مولانا فضل الرحمن نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب مگر مچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close