صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کی شام طلب کر لیا،

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 بروز جمعرات شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔ صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم

قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔ صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی 5 اگست کو دن ساڑھے 10بجے طلب کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو شام 5 بجے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close