آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ، ریٹائرڈ جنرلز جہانگیرکرامت، احسن سلیم حیات، طارق مجید، راشد محمود اور راحیل شریف کی ملاقات

لاہور (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی صورتحال اور امن واستحکام کے عوام تک اثرات پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقعوں پر بات کی اور مختلف تجاویز دینے پر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے سابق جرنلز میں جہانگیرکرامت، احسن سلیم حیات، جنرل (ر)طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود اور جنرل (ر) راحیل شریف شامل تھے۔آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close