گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال عید الاضحیٰ پر کتنی قربانی ہو ئی؟ کتنے لاکھ گائیں، بکرے، بھیڑیں اور اونٹ ذبحہ کیے گئے؟ قربانی کے کھالوں کا کتنا کاروبار کم ہوا؟

لاہور(پی این آئی )قربانی کے جانوروں کی خریداری گزشتہ سال کے مقابلہ میں 40 فیصد کم رہی. اس کی وجہ مہنگائی، قوت خرید میں کمی،بے روزگاری اور کرونا وائرس ہے. 20لاکھ گائیں، 31لاکھ40ہزاربکرے،8لاکھ بھیڑیں،60 ہزار اونٹ قربان ہوئے، کھالوں کی قیمتیں 50 فیصدکم رہی۔گزشتہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر

جانوروں کی خریداری کی مالیت 242ارب روپے تھی اس سال یہ مالیت 174ارب روپے رہی. کورونا وائرس کی وباء اورمہنگائی کے باعث رواں سال ملک میں قربانی گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.9فیصد کم دی گئی۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین آغا سیدین کے مطابق اس سال 60لاکھ جانوروں کی قربانی دی گئی. یہ تعدادگزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر قربان ہونے والے 81لاکھ جانوروں کے مقابلے میں 21لاکھ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 30لاکھ گائے،40لاکھ بکروں،10لاکھ بھیڑوں اور ایک لاکھ اونٹوں کی قربانی دی گئی جبکہ اس سال 20لاکھ گائیں،31لاکھ 40ہزار بکرے،8لاکھ بھیڑیں اور60ہزار اونٹ قربان کئے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں