رحیم یارخان کے قریب ترنڈہ محمد پناہ کے مقام پر اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک پرآکرلیٹ گئی، پھر کیا ہوا؟ سنسنی خیز تفصیل جانیئے

ملتان(پی این آئی) ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون بچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ریلوے لوکوشیڈ ملتان کاسنئیرٹرین ڈرائیور اسدنعیم پشاور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو روہڑی کے لئے لے کر جارہا تھا کہ رحیم یارخان کے قریب ترنڈہ محمدپناہ

کے مقام پر اچانک ایک خاتون ریلوے ٹریک پرآکر لیٹ گئی۔ٹرین ڈرائیورنے فوری ایمرجنسی بریک لگاکرخاتون سے چند فٹ قبل ہی ٹرین کوروک لیا اوربعد ازاں خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ٹرین گشت پرمامور پولیس کانسٹیبل کے حوالے کرکے15منٹ کی تاخیر سے روانہ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close