مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کی کانفرنس میں شرکت سے انکار، جو ہونا تھا ہو چکا، اب مگر مچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں، صاف جواب دے دیا

اسلام آ باد(پی این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو فون کیا اور انہیں کشمیر کے حوالے سے ہونیوالی قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کانفرنس میں شرکت سے

انکار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب مگر مچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں