وزیر اعظم عمران خان عید کی چھٹیوں میں کس تفریحی مقام پر گئے؟ کس سے تفصیلی گفتگو کی؟ غلط فہمیاں دور ہو گئیں، اکٹھے رہیں گے، ذرائع کا دعویٰ

ایبٹ آباد (پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان نے عید الا ضحی اپنی فیملی کے ہمراہ گورنر ہاوس نتھیا گلی میں گزاری ،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ،گورنر شاہ فرمان کی تبدیلی کا عمل رک جانے کے واضح امکان ،دونوں کے درمیان غلط فہمیاں بھی دور ہو گئیں۔ذرائع کے

مطابق وزیر اعظم عید سے ایک روز قبل جمعہ کے دن اپنی فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزارنے کے لئے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نتھیا گلی پہنچے۔موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث ان کا ہیلی کاپٹر لینڈ نہ کرسکا دوبارہ واپس اسلام آباد چلا گیا۔ وزیر اعظم بذریعہ سڑک مری اسلام آباد ایکس پریس وے سے باڑیاں کے راستہ گاڑیوں کے قافلہ میں فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچے اور دوروز قیام کے بعد اتوار کے روز واپس اسلام آباد چلے گئے۔انہی ذرائع کے مطابق گورنر شاہ فرمان بھی خصوصی مشن پر گورنر ہاوس نتھیا گلی پہنچے دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال خصوصا صوبہ خیبر پختونخوا میں گورنر کی تبدیلی کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا اور دونوں رہنماوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں بھی دور ہوگیئں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close