سرکاری ملازمین کو کاروبار اور دوسری ملازمت سے روک دیا گیا، بلا اجازت ایسا کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہو گی، حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی)سرکاری ملازمین کو کاروبار اور دوسری ملازمت سے روک دیا گیا، بلا اجازت ایسا کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہو گی، حکم جاری۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے اگر کسی ملازم نے خلاف ورزی کی تو گورنمنٹ سرونٹس رولز کے تحت کارروائی کی

جائے گی۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ حکومتی قواعد وضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عملدرآمد نہ کرنا مس کنڈکٹ کے مترادف ہوگا۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے نجی کاروبار اور ملازمتیں کرنے کی مثالیں نوٹس میں آئی ہیں۔ سرکاری ملازمین حکومتی اجازت کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close