وزیر اعلیٰ سندھ نے کوتاہیاں تسلیم کر لیں، انہیں ٹھیک کرنے کی آنے والے دنوں میں کوشش کریں گے، کونسی غلطیاں تسلیم کیں؟

کراچی(پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ نے کوتاہیاں تسلیم کر لیں، انہیں ٹھیک کرنے کی آنے والے دنوں میں کوشش کریں گے، کونسی غلطیاں تسلیم کیں؟۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے مسائل بہت زیادہ ہیں، کوشش ہے آئندہ اسپیل سے پہلے تیاری کرلیں۔کراچی میں بارش سے متاثرہ مختلف

علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیری محلہ اورنگی نالے کے پاس مسائل پید اہوئے تھے۔ لیاقت آباد،ناگن چورنگی کے اطراف نالے اوورفلو ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھی نالے اوورفلو ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکارہوا۔ کوتاہیاں ماننے کو تیار ہیں ان پرکام کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے شارع فیصل، گجرنالہ اوراورنگی نالے کا دورہ کیا۔ حاکم نے وزیراعلیٰ کو بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی۔دریں اثناء قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے (این ڈی ایم اے) نے کراچی میں موجود ندی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن مو سیٰ کالونی کے قریب گجر نالے کی صفائی میں مصروف ہے۔ہیوی مشینری کے ذریعے گجر نالے پر 4مقامات پر صفائی کا کام جاری ہے۔ نالوں کے کنارے جمع کچرے کو بھی لینڈ فل سائٹ تک پہنچا یا جا رہا ہے۔پہلے مرحلے میں کراچی کے 38 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے گا۔ نالوں سے کچرا نکالنے کے بعد تہہ میں موجود مٹی بھی نکالی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں 368 چھوٹے نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا جائے گا۔ نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کو 7 اگست تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close