عثمان بزدارکو تبدیل کیا گیا تو پھر وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویزالٰہی ہوں گے، حکومت کے سب سے بڑے اتحادی ہیں لیکن کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا۔ ق لیگ کے اجلاس میں گلے شکوے اور شکایتیں

لاہور(پی این آئی)عثمان بزدارکو تبدیل کیا گیا تو پھر وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویزالٰہی ہوں گے، حکومت کے سب سے بڑے اتحادی ہیں لیکن کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا۔ ق لیگ کے اجلاس میں گلے شکوے اور شکایتیں۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی ارکان اسمبلی کاہنگامی اجلاس منعقد

ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی بھی شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جہاں شرکانے رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرعثمان بزدارکو تبدیل کیا گیا تو پھر وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویزالٰہی ہوں گے۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ہنگامی طورپرایم این ایزکا اجلاس طلب کیا تھا جس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ۔اجلاس میں حکومت سے اتحاد اور سیاسی صورتحال پرغورکیا گیا جبکہ یہ گفتگو بھی ہوئی کہ حکومت کے سب سے بڑے اتحادی ہیں لیکن کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا، حکومت کوئی بھی قدم اٹھائے، ہم سے رابطہ نہیں کیا جاتا۔اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو تبدیل کیے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں، ہم عثمان بزدار کیساتھ ہیں اور رہیں گے اوراگرعثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو پھر وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویزالٰہی ہونے چاہئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close