نارووال میں تین دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نارووال کی ڈھلی نہر میں ڈوب گئے، کتنے بچے؟ کتنے کی تلاش جاری؟

نارووال (پی این آئی )نارووال میں تین دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نارووال کی ڈھلی نہر میں ڈوب گئے، کتنے بچے؟ کتنے کی تلاش جاری؟۔ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون کے باعث تین دوست نہر میں ڈوب گئے۔ایک کی مقامی افراد کوبچا لیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے ۔ تین دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نارووال

کی ڈھلی نہر میں ڈوب گئے۔ ایک نوجوان کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچالیا جبکہ دیگر 2 کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔ ڈوبنے والے نوجوانوں کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو اور مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کیا جارہا ہے۔اس سے قبل پیر کو ہی گوجرانوالہ سے ایک نوجوان کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نہر میں ڈوبنے کی خبر آئی تھی۔ دسویں جماعت کا طالبعلم کلیم بٹ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اوجلہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھاجبکہ دیگر واقعات میں ایک کانسٹیبل کو ساتھیوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر سرکاری پستول سے دماغ میں گولی داغ دی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں