اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کردیا، مجرموں کے حوالگی کے معاہدے کے بغیر باہمی تعاون کی بنیاد پر علی عمران کو پاکستان کے سپرد کیا جائے، درخواست۔پاکستان نے برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی وزارت داخلہ کے سینٹرل اتھارٹی انٹرنیشنل کرمنلٹی یونٹ کو خط کر مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرپشن کے الزامات میں قومی احتساب بیورو(نیب) کو مطلوب علی عمران اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں جب کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مطلوب ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔اسی وجہ سے خط میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کے حوالگی کے معاہدے کے بغیر باہمی تعاون کی بنیاد پر علی عمران کو پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت مناسب وقت پر پاکستان کی درخواست کا جائزہ لے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل پر علی عمران کی جانب سے مقدمے کے بعد ان کی برطانیہ بدری کے مطالبے کا کوئی تعلق نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں