اسلام آباد (پی این آئی)قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیٹرول، چینی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عید کے موقع پر عوام پر ایک اور پٹرول بم پھینک دیا گیا ہے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ
حکومت 25 روپے لیٹر پیٹرول مہنگا کر کے پہلے ہی معاشی دہشت گردی کر چکی ہے، نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے عید سے قبل ایک اور پیٹرول بم گرا کر عوام کی رہی سہی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کی تباہی سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت میں 52 روپے فروخت ہونے والی چینی 100 روپے کلو مل رہی ہے، یہ ہے تبدیلی؟ یہ ہے نیا پاکستان؟شہباز شریف نے کہا کہ عید پر چینی اور پیٹرول مہنگا کر کیعمران نیازی حکومت نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے، بے حس حکومت کو عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں