وفاقی کابینہ کے کون سے ارکان آج کنٹرول لائن پر پہنچ گئے؟ وزراء وہاں کیا کریں گے؟

اسلام آباد(پی این آئی): کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف آج ایل او سی کا دورہ کر رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور عسکری حکام بھی وفاقی وزرا کے ہمراہ ہیں جہاں ایل او سی کے سیکٹر چری کوٹ کے دورے کے دوران میڈیا

نمائندوں کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کے شواہد کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بین الاقوامی میڈیا کو بھی لاین آف کنٹرول کا دورہ کروایا گیا تھا۔وزیر خارجہ اس کے بعد مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت جو مرضی کر لے۔ کشمیریوں نے 5 اگست کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ پانچ اگست کے اقدام کوکوئی قبول نہیں کرے گا۔ حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close