لاہور(پی این آئی)شریف خاندان کے کاروباری معاملات کی اہم ترین شخصیت کو نیب نے اٹھا لیا ہے، ن لیگی لیڈر کا دعوی، نیب نے جواب میں کیا کہا؟مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو اٹھالیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد عثمان کو منی لانڈرنگ کے الزام
میں نیب نے گرفتار کرلیا ہے تاہم انہوں نے اس گرفتاری کی فی الحال تصدیق نہیں کی ہے۔ایک بیان عطا تارڑ نے کہا کہ محمد عثمان فیملی کے ہمراہ اپنے والدین سے عید مل کر آرہے تھے کہ انہیں اٹھالیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) یا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے محمد عثمان کو اٹھانے کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ن لیگی رہنما نےالزام لگایا کہ وزیراعظم عمران خان نیازی حکومت نے شریف گروپ کے سی ایف او کو خفیہ مقام پر حبس بے جا میں رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عثمان کے بھائی نے پولیس کو درخواست دے دی ہے، انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو ایف آئی اے کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں