مہلک وبا ء کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، کیسز حیرت انگیز سطح پر آگئے ، 24گھنٹوں کے دوران صرف کتنے نئے کیس سامنے آئے

کراچی (پی این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 مریض اس وبا سے انتقال کرگئے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11555 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے مزید 489 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 11 افراد کے انتقال کر

جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 2220 ہوگئی ہے جوکہ 1.8 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 760036 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 121039 کیسز سامنے آئے ہیں اور 110738 مریض صحت یاب ہوکر معمول کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 8081 مریض زیر علاج ہیں ، جن میں سے 7593 گھروں میں ، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 476 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 320 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ 65 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 489 نئے کیسز میں سے244 کا تعلق کراچی سے ہے،ان میں ضلع جنوبی 99،غربی34، شرقی37، کورنگی 36،ضلع وسطی 32 اور ملیر سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اسی طرح سکھر 23،گھوٹکی 20، حیدرآباد 15،، ٹنڈو الہ یار 15، نوشہروفیروز 15، عمر کوٹ15، بدین 12، قمبر 9، مٹیاری 10، دادو8، ٹھٹھہ 8، لاڑکانہ 7، سجاول 7 ، شکارپور 6،شہید بے نظیر آباد 5، ٹنڈو محمد خان5، میر پور خاص 3، سانگھڑ3، جیکب آباد 3، جامشورو سے3 نئے کیسزرپورٹ ہوئیہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے عید الاضحی کے اس پرمسرت موقع پر عوام پر زور دیا کہ ایس او پیز پر خاص طورپر عمل کریں۔خود بھی محفوظ رہیں اور اپنوں کو بھی محفوظ رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں