پنڈی بھٹیاں میں برگر کھانے کے لیے آنے والے نوجوانوں پر بجلی کے تار گر پڑے، پھر کیا سانحہ ہوا؟ جانیئے

پنڈی بھٹیاں(پی این آئی)پنڈی بھٹیاں میں برگر کھانے کے لیے آنے والے نوجوانوں پر بجلی کے تار گر پڑے، پولیس کے مطابق واقعہ پنڈی بھٹیاں میں لاہور روڈ پر پیش آیا، جہاں بجلی کے تار ٹوٹ کر ہوٹل ميں جاگرے، جہاں 2 نوجوان کھانے کیلئے ٹیبل پر بیٹھے تھے۔ دونوں نوجوان برگر کھانے آئے تھے۔پولیس کے مطابق

نوجوانوں کی شناخت وقاص اور علی کے نام سے کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کيا گيا۔ واقعہ کے خلاف حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ورثا نے 4 گھنٹے تک لاہور سرگودھا روڈ پر احتجاج کیا اور گیپکو کے خلاف نعرے لگائے، جس سے لاہور سرگودھا روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ورثا کا کہنا تھا کہ گیپکو حکام کيخلاف مقدمہ کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا، تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کردیا۔واقعہ کا مقدمہ ایس ڈی او گیپکو سمیت تین ملازمین کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close