آل پارٹیز کانفرنس پر تمام جماعتیں متفق اور متحد ہو گئیں، حکومت کے دن گنے جا چکے، اپوزیشن کے بڑے لیڈر نے اعلان کر دیا

ملتان (پی این آئی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس پر تمام جماعتیں متفق اور متحد ہیں۔ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں بہاولپور اور ملتان سیکریٹریٹ قابل قبول نہیں ، حکومت جنوبی پنجاب کو نہ تو

سیکرٹریٹ دینا چاہتی ہے نہ ہی صوبہ دینا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق اور متحد ہیں۔ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔کشمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن ہے، انہیں آزادی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close