پاکستان میں کورونا کیسز کی ناقابل یقین صورتحال، گذشتہ 24 گھنٹے میں کتنے نئے متاثرین سامنے آئے اور کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

اسلام آباد (پی این آئی): ملک میں کورونا وائرس کے وار گزشتہ روز سے بھی مزید کم ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں533 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے۔ اوراپریل کے بعد سے کورونا کی سب

سے کم اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد وشمارجاری کردیے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سےصرف 6 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار976 ہوگئی، ملک میں‌ کورونا کے2 لاکھ 79 ہزار149 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 146 ہوگئی ۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کمانڈ سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار577تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ روز 1248مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close