کورونا وائرس کیخلاف اللہ عزوجل کی خاص رحمت اور حکومت کی کامیاب حکمت عملی، کیسز کی تعداد صرف کتنی رہ گئی؟ شاندار تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں عید الاضحیٰ پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے جبکہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی ایس او پیز پر بھی عملدرآمدکرویا جا رہا ہے ،ایسے میں عالمی وبا کورونا کے حوالے سے سندھ سے اچھی خبر سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر ایک لاکھ10ہزار922مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ اس وقت سندھ میں 8164مریض زیرعلاج ہیں۔وزیر اعلی مراد علی شاہ کاکہناتھاکہ آج مزید183مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد سندھ میں صحتیابی کاتناسب91فیصدہوگیاہے،صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 270نئےکیسزسامنےآئے ہیں،آج نئےکیسزکاتناسب3.5فیصدہے،جواچھی بات ہے،اب تک ایک لاکھ 21 ہزار 309 کوروناکیسزہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے دنوں میں اپنے گھروں میں ہی رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں ،اپنے گلی محلوں اور گھروں میں صفائی کا خاص انتظام کریں اور حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ ہم متحد ہو کر اس بیماری سے نجات حاصل کرسکیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close