عمران خان آخری شخص ہوگا جو۔۔۔۔شیخ رشید نے ایک بارپھر عوام کو یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں۔لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا میں عید منارہے ہیں پوری قوم بہت احتیاط کرے، آج بھارت اور چین کے کیا حالات ہیں، ساری

معیشت تباہ ہوچکی ہے، اسی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ نیب قوانین میں ترامیم ہو تو ایسا کبھی نہیں ہوگا،عمران خان آخری شخص ہوگا جو نیب قانون میں ترمیم کرے گا، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپوزیشن اگست اور ستمبر میں شور شرابا ضرور کرے گی، ان کا جمہوری حق ہے، مولانا فضل الرحمان بات کو سمجھیں، اگر کسی نے قانون توڑنے کی کوشش کی تو اب حالات ویسے نہیں ہیں، کشمیر میں ایک سال سے کرفیو ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر تعمیر کیا جارہا ہے یہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک پیغام ہے، کشمیر میں ایک سال سے کرفیو ہے، بھارت رافیل طیارے منگوا رہا ہے، مودی کو بتانا چاہتا ہوں پاکستانی سائنسدانوں نے ایسا کام کیا ہے کہ بھارت نیست و نابوت ہوجائے گا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا اور پیٹرول کے تین سکینڈل آچکے ہیں، چوتھا سکینڈل یوٹیلیٹی اسٹور کا ہے، عمران خان اسکینڈل میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑے گا۔ مانتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی ہوئی ہے، عمران خان آٹا اور چینی سبسڈی میں دے کر یہ اشیا سستا فراہم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close