راولپنڈی(پی این آئی)دسمبر کے بعد تو نئے انتخابات کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی، کوئی بے وقوف ہوگا جو دسمبر کے بعد حکومت گرانے کے لیے تحریک چلائے گا، حکومت کی اہم ترین شخصیت کے انکشافات، سب کو چونکا کر رکھ دیا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں کوئی دم خم نہیں ہے، عید
کے بعد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نہیں محرم الحرام دیکھ رہا ہوں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ یہ مل کر نیب قوانین میں ترمیم لائیں گے اور اس میں ہماری جماعت بھی شامل ہوگی لیکن میں نیب قانون میں ترامیم کا حامی نہیں ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف میری جماعت کا آدمی ہے وہ تحریک نہیں چلائیں گے، جب تک شریف زندہ ہیں، ن لیگ کوئی نہیں چلا سکتا، دسمبر آگیا تو حکومت کے خلاف کوئی بھی تحریک بے کار جائے گی، دسمبر کے بعد تو نئے انتخابات کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی، کوئی بے وقوف ہوگا جو دسمبر کے بعد حکومت گرانے کے لیے تحریک چلائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انجن اچھا ہو تو ٹوٹے پھوٹے ڈبے چل جاتے ہیں، ہمارے پاس انجن اچھا ہے ڈبے تھوڑے خراب ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں مافیا کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ہماری حکومت میں بھی تین چینی کے مل مالک بیٹھے ہوئے ہیں، ہر حکومت میں چینی مافیا بیٹھے ہوتے ہیں، نیب آٹا چینی بحران پر حکومت کو بھی بلا سکتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچایا، اس حکومت کی ایک ہی خوبی ہے وہ عمران خان ہیں، کابینہ میں عمران خان کے علاوہ کوئی سر اٹھا کر چلنے والا نہیں ہے۔کرونا کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میرے بھائی کو کرونا ہوا تو میں نے سوچا میں بھی ٹیسٹ کرالوں، کرونا کے دوران میں نے موت کو قریب سے دیکھا، وبا نے مجھے بہت پریشان کیا اب بھی پریشان ہوں، تمام گھر والوں کو ہی کرونا ہوگیا تھا، بیماری کے دوران ایک کتاب لکھی ہے جبکہ بیماری کے دوران والدہ کی بہت یاد آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں