کوروناوائرس کو نوے فیصد تک ختم کرنیوالا سپرے تیار کر لیا گیا، ماہرین نے اچھی خبر سنا دی

کرونا وبا ایک ایسا خطرناک وائرس ہے جس سے بچنا کافی مشکل ہے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے بچنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کا استعمال کیا جارہا ہے۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حال ہی میں میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے محققین کے ایک گروپ نے جگہوں کو

کورونا وائرس اور دیگر جراثیم سے پاک کرنے کا حل دریافت کرلیا ہے۔محققین نے ایک ایسا خودمختار روبوٹ تیار کیا ہے جس میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ذریعے سے کسی بھی جگہ کو 90 فیصد تک کورونا وائرس سے پاک کیا جا سکتا ہے۔سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کی کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیبارٹری میں اس ربورٹ کو تیار کیا جو کہ مختلف جگہوں سے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔اس پروٹو ٹائپ روبوٹ کا گریٹر بوسٹن فوڈ بینک (جی بی ایف بی) کے گودام میں تجربہ کیا گیا، ربورٹ نے 0.22 میل فی گھنٹہ رفتار سے (4000 مربع میٹر) گودام کو صرف آدھے گھنٹے میں جراثیم سے 90 فیصد تک پاک کیا۔سائنسدانوں کے اس کامیاب تجربے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ یہ خودمختار روبوٹ عوامی مقامات، ریسٹورینٹس، سپر مارکیٹس، اسکولز اور فیکٹریز کو کم وقت میں جراثیم سے مکمل طور پر پاک کر سکتا ہے۔اس روبوٹ میں ایک ایسا نظام موجود ہے جو سب سے پہلے اس جگہ کا نقشہ بناتا ہے اور پھر بغیر کسی رکاوٹ کے اس پورے حصے کو جراثیم سے پاک کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں