اسلام آباد میں متعین غیر ملکی سفیر اور ان کی اہلیہ نے عید کے لیے پاکستانی لباس پہن لیا، خوشیوں میں حصہ دار بن گئے

اسلام آباد (پی این آئی)آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اہلیہ گینور کے ہمراہ پاکستانی اسٹائل میں عید منائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اہلیہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔انہوں نے لکھا کہ ’میری اور

میری اہلیہ گینور کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی ڈھیروں مبارکباد۔‘ڈاکٹر جیوفری شا نے لکھا کہ عید خدمت، صدقہ اور اہل خانہ کے ساتھ اپنی اقدار کو منانے کے لیے ایک بہت اچھا وقت ہے۔انہوں نے لکھا کہ عید ایک خوبصورت تہوار ہے جو پاکستان کی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرتا ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ہاتھوں میں مہندی لگی اور چوڑیاں تھامے اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گینور کو چوڑیاں اور مہندی بہت خُوب لگی ہے جو انہیں میں نے بطور چاند رات کا تحفہ دیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ‘عید مبارک‘ اور ’عید الاضحیٰ‘ جیسے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close