شراب نہ ملی تو سینی ٹائزر ہی پی لیا، عید کے موقع پر ہمسایہ ملک میں کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟

حیدرآباد دکن(پی این آئی): بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں نے الکوحل والا سینی ٹائزر پی لیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے قصبے کُریچیدو میں 9 افراد شراب نہ ملنے پر زیادہ الکوحل والا سینی ٹائزر

پی کر بے ہوش ہوگئے، نیم مردہ حالات میں ان افراد کو اسپتال لایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیدیا گیا۔ ان افراد نے شراب نہ ملنے پر نشے کے لیے الکوحل کی زیادہ مقدار والا سینی ٹائزر پیا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close