راولپنڈی(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا سے پچاؤ کیلئے بڑی عید پر بڑی احتیاط کی ضرورت ہے۔شیخ رشید نے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، لیاقت باغ میں نماز عید کے اجتماع میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے۔نمازِ عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد شیخ
رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عید پر بڑی احتیاط کی ضرورت ہے، میری حالت کورونا کے بعد ابھی تک بہتر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں مہنگائی ہوئی ہے، چینی آٹا امپورٹ کر کے اس پر سبسڈی دیں گے، اپوزیشن سمجھ لے،عمران خان کہیں نہیں جارہے، پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کےقانون میں ترمیم کرنے والا عمران خان آخری شخص ہوگا، جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ چاہتے ہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم ہو، شہباز شریف سے اُمید ہے کہ وہ تدبرکا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تین چار مہینے ضرور شور شرابا کرے گی، کسی نےقانون ہاتھ میں لینےکی کوشش کی تو مولانا صاحب یہ پرانا وقت نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ بلاول روزانہ پریس کانفرنس کرے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، بلاول کی باتیں بچگانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حالات بہترکرنا چاہتا ہے، یوٹیلٹی اسٹور کا اسکینڈل آگیا توعمران خان انہیں معاف نہیں کرے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ کشمیری اپنی جان پرلاک ڈاؤن سہہ رہے ہیں، پاکستان کے سائنسدانوں نے وہ کچھ بنا رکھا ہے، بھارت نیست ونابود ہوجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں