بحرین جانے کے خواہشمند ہو جائیں تیار ، ورک پرمٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟خوشخبری سنا دی گئی

بحرین(پی این آئی) بحرین جانے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری، بحرین کی لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا ورک پرمٹ کے لیے درخواستیں جمع کرنے کا سلسلہ 9اگست سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، بحرین لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایل ایم آر اے) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا

گیا ہے کہ غیر ملکی مزدوروں کو ورک ویزہ دینے کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بحرین میں کام کرنے کے خواہش مند افراد 9 اگست کے بعد اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت نے کرونا وبا کے پیش نظر رواں سال مارچ میں درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ بند کردیا تھا۔حکومت نے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بحرین کے امیر اور ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے حکومت کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ساتھ ہونے والی مٹینگ میں نجی کمپنیوں کو ایک بار پھر بھرتیاں کرنے کی اجازت دیدی ہے۔یاد رہے کہ بحرین حکومت نے جمعہ 24 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کے سوئمنگ پول، باڈی بلڈنگ کلپ اور گراؤنڈ اگلے ماہ کی 6 تاریخ سے کھول دیے جائیں گے۔ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ معمولاتِ زندگی کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ بحال کیا جائے تاکہ کوئی متاثر نہ ہو اور کرونا کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ کی قومی اقتصادی کمیٹی کے معاون کا کہنا تھا کہ ’6 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے، یہ فیصلہ نیشنل میڈیکل کی ٹیم کے بعد کیا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے مشاہدے کے بعد مختلف اقدامات کیے ہیں جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close