یومِ آزادی کی سرکاری تقریبات سےمتعلق حکومت کا اہم فیصلہ آگیا،چودہ اگست کیسے منایا جائیگا؟

پشاور (پی این آئی)کرونا وائرس کے باعث 14اگست کے لئے سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئی ہے صرف چھوٹے پیمانے پر پرچم کشائی کی جائیگی۔ کرونا وائرس کے باعث 14اگست کو ہونے والی تمام بڑی تقریبات پر پابندی عائدکی گئی ہے کرونا وائرس کے باعث یوم آزادی کے لئے ہونے والے مختلف تقریبات کی تیاریاں

نہ کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے جبکہ خیبر بازار کو بھی 12اگست کو ٹریفک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے خیبر بازار میں واقع دکانوں جن میں جھنڈیاں وغیرہ فروخت ہو رہی ہے کے حوالے سے بھی پالیسی جاری کردی ہے شام 7بجےکے بعد دکانیں بند رکھی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close