پاکستانی جے ایف تھنڈر طیارے بھارتی ائیرفورس کو ملنے والے رافیل سے ٹیکنالوجی میں آگے نکلے، جان کر پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند ہو گا

اسلام آباد (پی این آئی) ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ بھارت کو ملنے والے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کا پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ رافیل طیارے فورتھ جنریشن کے ہیں اور ان میں ایسی کوئی خوبی نہیں ہے جو بھارت کے

پاس پہلے سے موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو ساڑھے چار جنریشن کا کہا جاتا ہے، دنیا کے بڑے ایئر شوز میں اس کو ریٹنگ نمبرز ملتے ہیں۔شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ اگر جے ایف 17 تھنڈر کے مقابلے میں رافیل آئے تو ان کا بھی سخوئی 30 جیسا حال ہوگا۔ رافیل طیارے یورپی ساختہ ہیں جبکہ جے ایف 17 پاکستان نے خود بنائے ہیں ، پاکستان ضرورت پڑنے پر اپنی ضرورت کے حساب سے یہ طیارے بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے رافیل طیاروں کے آنے پر بے جا شور مچایا جارہا ہے، ان میں ایسی کوئی خاص بات نہیں ہے، یہ شور شرابا صرف اپنے عوام کو خوش کرنے کیلئے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close