لاہور (پی این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شجرکاری مہم کے بعد پنجاب کے علاقے بلوک کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجرکاری مہم سے ایک سال میں بڑی تبدیلی نظر آ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب کے علاقے بلوکی کی
ویڈیو ٹویٹ کی اور لکھا کہ 10 بلین ٹری سونامی کے تحت پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی واضح ہے، شجرکاری مہم کے تحت ایک سال میں بڑی تبدیلی نظر آ رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مافیا سے زمین واگزار کروا کے شجرکاری کی گئی ہے اور میں اس مہم کے ذریعے آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز پاکستان بنانے پر بہت مطمئن ہوں۔
بلوکی، پنجاب میں 10 ارب درخت اگانےکی مہم (#10BillionTreeTsunami) کےتحت مافیا سےچھڑوائی گئی زمین پر شجرکاری کے ایک برس بعدبڑی تبدیلی نمایاں ہے۔ ماحول شناس ہونےکےناطےمیرےلئے یہ امر باعثِ اطمینان ہےکہ آئندہ نسلوں کیلئےورثے میں سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑا جائے pic.twitter.com/sgx7fsFlsU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 31, 2020
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں