پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی؟ پہلے دوسرے اورتیسرے نمبر پر کون کونسے ممالک ہیں؟

لاہور (پی این آئی)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا کےمصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار31جولائی کوپاکستانی وقت کے مطابق

صبح 10 بجے تک کے ہیں، پوری دنیا میں نوول کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ72لاکھ95ہزار538تک پہنچ گئی ہے، امریکہ44 لاکھ94ہزار601مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل 26 لاکھ 10 ہزار 102مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے، بھا رت 16لاکھ 34ہزار 746 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ روس میں 8لاکھ32ہزار993 مصدقہ کیسز ہیں، جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 82ہزار 169اورمیکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 16ہزار179تک پہنچ گئی ہے۔ پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد4لاکھ683اور چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 53ہزار536جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد3لاکھ 3ہزار910تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد87ہزار956ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close