اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے حساس ترین علاقے میں کتنے ہزار درخت لگانے کا فیصلہ، پھل اور پھول بھی لگائے جائیں گے، لیکن کہاں؟ جانیئے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھرپور حصہ ملانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایئرپورٹ منیجر کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم
کے سلسلے میں اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے قریب رماڈیم میں 3 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے۔ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف مجموعی طور پر12ہزار پھولوں کے ساتھ ساتھ درخت بھی لگائے جائیں گے اور 9اگست کو وفاقی وزیر غلام سرور خان سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی کے ہمراہ افتتاح کریں گے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور رماڈیم(RAMA DAM)کے قریب لگائے گئے درخت جہازوں اور سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں