عید الاضحی کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا، تین کی بجائے اب کتنی تعطیلات ہوں گی؟ حکومت نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا، صوبائی حکومت کی جانب سے عید کے تیسرے روز، 3 اگست بروز پیر کی بھی تعطیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے حوالے سے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے

اعلان کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔عید الاضحیٰ کی چھٹیاں اب 31 جولائی سے 3 اگست تک ہوں گی۔ اس سے قبل صوبائی حکومت نے 31 جولائی سے 2 اگست تک 3 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم عید کے تیسرے روز بھی چھٹی دیے جانے کا مطالبہ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے 3 اگست بروز پیر کو بھی عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ 3 اگست بروز پیر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔دوسری جانب وفاقی حکومت، پنجاب بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر چکے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ادارے عید کی تعطیلات کے سلسلے میں 31 جولائی سے 2 اگست تک بند رہیں گے۔ پیر 3 اگست سے تمام سرکاری ادارے دوبارہ سے کھل جائیں گے۔ جبکہ وفاقی حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ عید کے موقع پر 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عید کیلئے صرف 1 چھٹی دی جائے گی، تاہم حکومت نے اس کی تردید کرتے ہوئے 31 جولائی سے 2 اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم اگست کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔جبکہ گزشتہ روز مفتی منیب الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ عید کے تیسرے روز یعنی 3 اگست کو بھی عام تعطیل دی جائے۔ سندھ اور بلوچستان نے عید کے تیسرے روز کی تعطیل کا بھی اعلان کر دیا ہے، جبکہ پنجاب، خیبرپختوںخواہ اور اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات 2 جولائی تک ہی دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close