خان صاحب ، آپ نے ان تین لوگوں کو قانون کے حوالے نہ کیا تو ہمیں مزید رسوائی ملے گی، شیخ رشید نے وزیراعظم کو ایسا مشورہ دیا کہ وہ بھی سوچ میں پڑ گئے

راولپنڈی (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اگر شوگر، آٹا اور پیٹرول مافیا اور چوروں کو قانون کے حوالے نہ کیا تو ہمیں مزید رسوائی ملے گی، نیب ہمارے دو، تین بندوں کو پکڑے تو فضاءبہتر ہو جائے گی، نیب قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی، اپوزیشن کی

تحریک ناکام ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیب کا ٹارزن ہماری طرف بھی مڑے گا اور ایک دو آدمی لے گا کیونکہ یہ فضاءبن رہی ہے کہ اپوزیشن کیخلاف تو مقدمات ہیں مگر حکومت میں موجود افراد کیخلاف نہیں، لیکن اس حکومت کا کوئی سکینڈل نہیں، البتہ ایسے لوگ جو پہلے کرپشن کرتے رہے اور اب حکومت میں ہیں، تو سوچ بچار کرنے والے ان کیخلاف بھی سوچ بچار کر رہے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میری دو سال کی کابینہ میں آٹے، پیٹرول اور چینی کا معاملہ ہے، اس پر عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے، یہ قوم کی ڈیمانڈ ہے اور اگر فیصلہ نہ کیا گیا تو ہمیں ناصرف جگ ہنسائی ملے گی بلکہ ہماری پوزیشن جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں اثرانداز ہو رہی ہے، ہمیں اور رسوائی بھی ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی، عمران خان کی کوئی سوچ نہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم ہو بلکہ اس کا بس چلے تو وہ مزید سخت کر دے، نیب کی کارکردگی پر سپریم کورٹ سے لے کر دوسرے تمام لوگ اعتراضات کر رہے ہیں لیکن جتنا اس کا خوف اپوزیشن میں ہے، جو ضمانتوں پر ہیں لیکن کہتے ہیں کہ ہم دیکھ لیں گے، پہلے یہ کیا کر سکی ہے، جب ہمارے دو تین آدمی بھی اٹھا لئے جائیں گے تو بہتری کی فضاءہو گی۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی یہ صورتحال ہے کہ میں شہباز شریف کو اس تحریک کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے حصہ بنتے ہوئے نہیں دیکھ رہا اور بلاول کو بھی سمجھ آ جائے گی، فضل الرحمان ایک دفعہ پھر کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی تحریک ناکام ہو گی اور عمران خان کامیابی سے باہر نکلے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں