گلی کوچوں میں قربانی کرنے پر پابندی، بڑا اعلان

کراچی (پی این آئی )وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اجتماعی قربانی کی جگہ سے آلائشیں اٹھانے اور فوری جراثیم کش اسپرے کرنے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کی ہدایت میں عید الاضحی پر آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوا

جس میں کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ڈی ایم ایس ایس ڈبلیو ایم اے کاشف گلزار شیخ، کے ایم سی کے مسعود عالم اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایس ایس ڈبلیو ایم اے اور ڈی ایم سیز کے افسران پر مشتمل سب ڈویژن لیول پر کمیٹیاں قائم کر دیگئیں، یہ کمیٹی آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کی ذمہ دار ہوگی۔وزیربلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ اس مرتبہ گلی کوچوں میں قربانی کرنے پر پابندی ہے جہاں پر اجتماعی قربانی ہو وہاں سے بھی آلائشیں اٹھاکر فوری جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے کے ایم ڈی کاشف گلزار نے بتایا کہ اس عید پر 1.07 ملین ٹن آلائشیں اٹھانے کا پلان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close