لاہور(پی این آئی)پنجاب کے ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ نے طالب علموں کو مالی لحاظ سے کتنی بڑی رعایتیں دینے کا اعلان کر دیا؟ کتنے کروڑ کا فائدہ ملے گا؟صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کوویڈ19کے پیش نظر ایک سال کے لئے فنی تعلیمی بورڈ کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم کرنے کا
اعلان کیا ہے۔سال2020-21میں ٹیوٹا کے فنی تعلیم کے اداروں میں 90ہزار طلبا کا داخلہ متوقع ہے ان سے بھی داخلہ فیس نہیں لی جائے گی اور اس مد میں 32کروڑ روپے کی فیس ختم کر دی گئی ہے۔فنی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات دینے والے پرائیویٹ ٹیکنیکل اداروں کے 17ہزاربچوں کی بھی بورڈ کی رجسٹریشن اور امتحانی فیس ختم کر دی گئی ہے۔اس طرح طلبا وطالبات کوفنی تعلیمی بورڈ کی جانب سےتقریبا23کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل اداروں کے طلبا وطالبات کو مجموعی طور پر 55کروڑ روپے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بلاشبہ عید کے موقع پر فنی تعلیم کے اداروں کے طلباوطالبات کے لئے پنجاب حکومت کا شاندار تحفہ ہے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ہنر مندنوجوانوں پروگرام کے لئے ڈیڑھ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔اس پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے بچوں سے بھی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ19کے دوران ڈی اے آئی،ڈی کام،میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے 51ہزار539طلبا وطالبات کو بغیر امتحان کے اگلی کلاسوں میں ترقی دی گئی ہے اور ان کی امتحانی فیسوں میں پہلے ہی 40فیصد رعایت دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ19کے باعث لوگوں کی معاشی مشکلات بڑھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں