کورونا کے خاتمے کے حوالے سے اچھی خبریں آنے لگیں، پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کتنی رہے گئی؟ کتنے ہزار مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق جبکہ 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار951 ہو گئی اور2 لاکھ 78 ہزار305 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 47 ہزار177 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں

کورونا کیسزکی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 25 ہزار347 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طورپرکورونا کے 19 لاکھ 73 ہزار237 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار5 سو 52 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 958 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 732، اسلام آباد 15 ہزار14، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار73، گلگت بلتستان دو ہزار105 اور پنجاب میں 92 ہزار 873 کورونا مریض ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close