اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، رضاکاروں کے ناموں کے اندارج کا آغاز ہو گیا، کتنے ہزار پاکستانیوں پر ویکسین کی آزمائش ہو گی؟کورونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اوراس مقصد کے لے رضاکاروں کے ناموں کے اندارج
کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے کورونا کی ویکسین کی آزمائش پاکستان میں بھی کی جائے گی۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا کی آزمائش کے لیے رضاکاروں کے ناموں کا اندراج شروع کردیا گیا، کورونا ویکسین کی آزمائش کے لیے 20 ہزارافراد کا اندراج کیا جائےگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسین کی آزمائش کے لیے دو ماہ لگ سکتے ہیں،برطانیہ سے ویکسین بھیجنے کی تصدیق پرحکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں